شہدائے کربلا کی یاد میں شیعہ مسلک کے ماننے والوں نے ادونی شہر کے علاقہ قاضی پورہ آستانۂ امام قاسم میں ماتمی جلوس کا اہتمام عمل میں لایا ۔ اس ماتمی جلوس میں خواتین ، بچے ، بوڈھے سب شریک رہے ۔ اس جلو س میں مرثیہ خوانی کے ساتھ ساتھ ماتم بھی پرزور انداز سے منایا گیا۔ اس ماتم کو دیکھنے کیلئے شہر بھر کے افراد شریک رہے ۔ اس موقع پر ضامن علی نے بتایا کہ ادونی شہر میں شہادتِ امام حسین ؒ کے
غم میں پچھلے 100سال سے ماتمی جلوس منایا جارہا ہے۔ اس جلوس کو دیکھنے کیلئے مختلف مقامات سے لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ اور اس ماتمی جلوس میں تمام اہل شیعہ حضرات کی شرکت ہوتی ہے اور سنی حضرات بھی ہمارا بھر پور تعاؤن کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہادتِ حسین کا غم ہم نسل در نسل قیامت تک مناتے رہینگے ۔ اس موقع پر ضامن علی موسوی ، کاظم علی موسوی ، عباس علی ، اکبر علی موسوی ، عابدعلی، صاحب جان علی ، امین علی، ایم آئی ایم دلاور باشاہ وغیرہ شریک رہے ۔